عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایج ایم ٹی سرینگرمیں کل سٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک نئی شاخ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کی صدارت چیف جنرل مینیجر کرشن شرما نے کی ۔ بینک کے جنرل منیجر ایس ویمل کشور اور ڈپٹی جنرل منیجر ایس رویندر کمار گپتا، بینک کے ریجنل مینیجر جیون لال شرما نے ربن کاٹنے میں چیف جنرل منیجر کے ساتھ شمولیت اختیار کی، جس نے ایس بی آئی کے نیٹ ورک میں اس شاخ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔افتتاحی تقریب میں معزز شخصیت بلال احمد اورصارفین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیف جنرل منیجر نے اپنے خطاب میں، صارفین کی اطمینان، ڈیجیٹل اختراعات، اور مالی شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، عالمی معیار کی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے SBI کے عزم کا اعادہ کیا۔