بڈگام// مشن شکتی کے ضلعی مرکز نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس بڈگام کے اشتراک سے کل ضلع کے پنچایت حلقہ ایچھ گام کے ہائی سکول میںلڑکیوں کے لیے والی بال میچ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس آفیسرگرومکھ سنگھ دتہ نے تقریب کا افتتاح کیا اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر افروزہ بٹ نے کہا کہ لڑکیاں معاشرے کی اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور بااختیار بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔