نئی دہلی//وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے یہاں کہا کہ دھرم سنسد ٹ کا مقصد رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بل منظور کروایا جا سکے۔ وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ "یہ بہت بڑی ریلی ہوگی۔ یہ عام ریلی رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں بل نہ لانے والوں کا ارادہ بدل دے گی۔دارالحکومت میں وی ایچ پی کی یہ ریلی پارلیمنٹ کیسرمائی اجلاس شروع ہونے سے ٹھیک پہلے ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار کے آخری مکمل سیشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 11 دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور اسی دن دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہوگی۔دہلی پولس نے وی ایچ پی کی بڑی ریلی کو دیکھتے ہوئے رام لیلا میدان میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے۔ دہلی پولس نے 'دھرم سنسد کے پیش نظر ٹریفک کی کچھ پابندیاں لگائی ہیں اور شہریوں کے لئے ایڈوائزری بھی جاری بھی کی گئی تھیں۔ ۔ اس کے پیش نظر عام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بعض مخصوص راستوں کا استعمال کرنے سے بچیں"۔وی ایچ پی نے حال ہی میں 6 دسمبر کو بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں 'شوریہ دیوس بھی منایا تھا۔ وی ایچ پی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے واسطے ٹھوس اقدامات کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت پر دباؤ بنا رہی ہے۔ وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سیاتوارکو دھرم سبھا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے لئے پورے ملک سے سادھوسنت رام لیلامیدان میں جمع ہوئے ہیں۔دھرم سبھا میں آرایس ایس لیڈربھیا جی جوشی بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا "رام مندرتعمیرسے ہی مستقبل کا رام راجیہ طے ہوگا۔ عدالت کو بھی ملک کے جذبات کو سمجھنا چاہئے۔ ملک رام راجیہ چاہتا ہے، جذبات کااحترام ہو۔ ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کے جذبات کا سوال ہے۔ عدالت کا احترام کرتے ہوئے انتظارکیا، عدالت کا وقاربنارہنا چاہئے۔وشوہندو پریشد کے 'دھرم سبھا' میں لاکھوں لوگوں کے رام لیلا میدان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دھرم سبھا صبح 11 بجے شروع ہوئی ہے اوریہ شام 4 بجے تک چلے گی۔ اس دھرم سبھا کوراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے ایگزیکٹیوسربراہ سریش بھیا جی جوشی کے بعد جونا اکھاڑہ پیٹھا دھیشورمہا منڈلیشورسوامی اودھیشا نند گری مہاراج، شری جگن ناتھ پیٹھا دھیشورجگد گرو رامانندا چاریہ سوامی ہنس دیواچاریہ، گیتا منیشی، سوامی گیانانند، یگ پرش پرمانند، وشوہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو سدا شیو کوکجے اورکارگزارصدر ایڈوکیٹ آلوک کمار سمیت بڑی تعداد میں لوگ خطاب کریں گے۔اس سے قبل وشو ہندو پریشد نے اس بابت کہا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن کے دوران بل پیش کیا جائے گا، جس سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکا راستہ صاف ہوگا۔ وی ایچ پی ترجمان ونود بنسل نے کہا "رام لیلا میدان میں دھرم سنسد کو آرایس ایس کے کارگزارسربراہ سریش بھیا جی جوشی خطاب کریں گے۔ یہ عظیم ریلی ہوگی، جواجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے بل لانے کی حمایت نہیں کرنے والے سارے لوگوں کے دلوں کو تبدیل کردے گی۔