لکھن¶// اترپردیش اسمبلی میں ایوان کے اندر طاقتور دھماکہ خیز مواد ملنے کو خطرناک دہشت گردانہ سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسپیکر سے اس کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) کے ذریعہ کرانے کا مطالبہ کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وزیر اعلی اور ایوان کے لیڈر نے کہا کہ خطرناک دھماکہ خیز مواد ملنا بڑی دہشت گرد سازش کا حصہ ہے ۔ اس کا ہر حال میں انکشاف ہونا ہی چاہئے ۔ اس لئے اس کی جانچ این آئی اے سے ہونی چاہئے ۔ اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دکشت سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرائی جائے ۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ یہ معاملہ 22 کروڑ لوگوں کی سکیورٹی سے متعلق ہے ۔اس کا انکشاف ہونا ہی چاہیے ۔ اس میں تمام اراکین تعاون کریں گے ۔جوزیر اعلی نے کہا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ دھماکہ خیز مواد یہاں تک پہنچایا۔ عوامی نمائندوں کو مراعات حاصل ہیں تو کیا انہیں سکیورٹی میں بھی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اسمبلی ہا¶س کے اندر آئے اس کی سخت تلاشی ہونی چاہیے ۔وہ جب پہلی بار قانون ساز اسمبلی میں آئے تو انہیں حیرت ہوئی کیونکہ اسمبلی کے ارکان سے زیادہ دیگر لوگ ادھر -دھر گھوم رہے تھے ۔