جموں//سپیکر قانون ساز اسمبلی کویندر گپتا نے سال 2018 ء کے لئے بہترین ارکان کوچننے اور انہیں سالانہ ایوارڈ سے نوازنے کے لئے ایک ایوارڈ کمیٹی تشکیل دی ۔کمیٹی میں سابق سپیکر اسمبلی مرزا عبدالرشید ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر شفیع احمد وانی اور ٹربیون سے تعلق رکھنے والے دھنیش منہوترہ شامل ہوں گے اور یہ کمیٹی اپنی رپورٹ دسمبر 2018ء کے وسط تک سپیکر کو پیش کرے گی تاکہ اسی مہینے کے آخر میں ایوارڈس کا اعلان کیا جاسکے۔اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے تنخواہیں اور الائونس جموں وکشمیر سٹیٹ لجیلسچر ایکٹ 1960کے مطابق دیا جائے گا اور ہیڈ کوارٹروں پر ان کے رہنے کے لئے انتظامات میٹنگ سے پہلے ایک دن اور میٹنگ کے ایک دن بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے کئے جائیں گے۔