عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت کے شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ نے ایک سٹاک اسسٹنٹ اور دو اسسٹنٹ سٹاک مین کواین ڈی پی ایس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر معطل کر دیا ہے۔ تینوں کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آفس
نے پہلے آرڈر میں اسسٹنٹ سٹاک مین ضلع کٹھوعہ بلوندر سنگھ کو معطل کردیا ہے اور انکے کیس کی تحقیقات کیلئے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر سنجیو کمار کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے، جنہیں 10روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساحل پنگوترا کو یہ کیس انکوائری آفیسر کے پاس پیش کرنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔دوسرے آرڈر میں اسسٹنٹ سٹاک مین کٹھوعہ دنیش سنگھ کو بھی معطل کیا گیا اور تحقیقاتی افسر انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر فارمز بنایا گیا جنہیں 10روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔تیسرے آرڈر میں سٹاک مین کٹھوعہ دنیش کمار شرما کی معطلی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اس کیس کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر تارا چند کو نامزد کیا گیا ہے اور انہیں بھی 10روز کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔