بھدرواہ//فوج کی جانب سے بھدرواہ میں این ڈی اے کے خواہشمند اُمیدواروں کی تربیت کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں 03جولائی2017 سے16 اگست2017 تک این ڈی اے کوچنگ کلاسز منعقد کئے۔مہینے بھر چلنے والے ان کوچنگ کلاسوں میں فوجی افسروں نے طلاب کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔طلاب کو فوج میں اپنا کئیر ئیر بنانے کے لئے جانکاری دی گئی۔اس تربیتی کیمپ میں بھدرواہ و ملحقہ دیہات 40 سے زائد طلاب نے شرکت کی۔کوچنگ کلاسوں کے د وران خواہشمند اُمید واروں کو اینٹرنس امتحان و ایس ایس بی انٹرویو کی جانکاری دی گئی۔کوچنگ کلاسز اعلی تربیت یافتہ اساتذہ کے رہنمائی میں منعقد کئے گئے،جن کو اس شعبہ میں کافی تجربہ حاصل ہے۔