Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

این ڈی اے حکومت کے 11سال ناقابل فراموش | بنیادی ڈھانچے میں انقلابی ترقی خود کفیل ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھ لی ہے: وزیر اعظم

Towseef
Last updated: June 11, 2025 11:36 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بنیادی ڈھانچے کے انقلاب کے 11سال کا جشن مناتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو کہ ایک دہائی سے زیادہ کی تبدیلی والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے جس نے قوم کو آگے بڑھایا ۔ مودی نے ریلوے، شاہراہوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر پھیلے ہوئے بنیادی ڈھانچے میں ہندوستان کی شاندار پیش رفت پر زور دیا جو کنیکٹیویٹی میں اضافہ، اقتصادی وسعت، اور شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی اور بہتر خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی کوششیں پائیداری اور طویل مدتی وژن پر مبنی ہیں، جو خود کفیل ہندوستان کی بنیاد مضبوط کرتی ہیں۔مائی گو انڈیا (MyGovIndia)کے ایکس پر الگ الگ پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے مودی نے لکھا کہ یہ گیارہ برس انقلابی رہے ہیں۔اس میں شاندار بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے، جس نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ ریلوے سے لے کر شاہراہوں تک، بندرگاہوں سے ہوائی اڈوں تک، ہندوستان کا تیزی سے پھیلتا ہوا انفراسٹرکچر نیٹ ورک عوام کی زندگی گزارنے میں آسانی اور خوشحالی کو فروغ دے رہا ہے۔اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر ہندوستان کی توجہ پائیداری اور طویل مدتی وژن سے تقویت حاصل کر رہی ہے، جو ایک خود کفیل ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھ رہی ہے!

کامیابیوں کا ڈھول پیٹنا محض دھوکہ، آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا گیا: کانگریس

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت اپنی 11برس کی کامیابیوں کا ڈھول پیٹ رہی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ اس مدت میں اس نے کوئی ٹھوس کام کرنے کے بجائے صرف آئینی اداروں کا غلط استعمال ہوا ہے کانگریس کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ادارے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرتے تھے، لیکن آج تمام ادارے مودی حکومت کے دبا میں آکر اس کی جی حضوری کررہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ملک میں پہلی بار وزیر اعظم کے بارے میں یہ بات سرخیوں میں رہی کہ وہ ناخواندہ ہیں یا تعلیم یافتہ ہیں۔ مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی علم سے نابلد ہیں، یہی وجہ ہے کہ سائنس کے دور میں ہم نے انہیں ‘گٹر کی گیس سے کھانا پکانا اور بادلوں میں راڈارا کام نہیں کرتا’ جیسا علم بانٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ گزشتہ 11برسوں میں دھوکہ، فراڈ اور جھوٹ کی سیاست ہوئی، عوام سے سچ چھپایا گیا، امیر زیادہ امیر ہوتا چلا گیا، جبکہ غریب مزید غربت کا شکار ہوگیا۔ بھوپیش بگھیل نے بی جے پی حکومت پر نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کی بات کی تھی لیکن صورتحال یہ ہے کہ ریلوے میں بھرتی بند ہوگئی ہے، ریزرویشن کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور حکومت میں خالی عہدوں کو پر نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ملکی معیشت کو تباہی کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیمرہ کے دیوانے ہیں اور ان کے سب دعوے جھوٹے نکلے۔ حکومت نے ایسے منصوبے بنائے ہیں کہ عام لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ حکومت آیوشمان بھارت یوجنا لے کر آئی لیکن لوگ اس کا فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ اجولا یوجنا کے تحت لاکھوں لوگوں کو سلنڈر ری فل دستیاب نہیں کرایا جاسکا۔ حکومت خواتین کے ریزرویشن کی بات کرتی ہے، لیکن اسے کب نافذ کیا جائے گا اس کا کوئی جواب نہیں ہے اور یہی حال ذات پات کی مردم شماری کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ کو نافذ کرنے کی بات کی تھی، لیکن آج کسان اپنی فصلیں اونے-پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ آج صورتحال ایسی ہے کہ پورے ملک میں ڈی اے پی کھاد دستیاب نہیں ہے، کئی ریاستوں میں بیج دستیاب نہیں ہیں۔ مودی اپنی حکومت کی فصل بیمہ اسکیم کے ذریعے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، اس میں صرف 30فیصد زراعت کا احاطہ کیا جا رہا ہے اور بیمہ کی رقم حاصل کرنے میں چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لگ رہا ہے۔ حال ہی میں کئی ریاستوں میں بے موسمی بارشیں ہوئیں، اولے گرے، فصلیں تباہ ہوئیں، مگر کسانوں کو بیمہ کی رقم نہیں ملی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

شیاما پرساد مکھرجی کی کوششوں سے کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ بنا: شاہ

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?