عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ اس کے 6ایم ایل اے چار راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو لکھے ایک خط میں، پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ نے کہا کہ پارٹی نے جمعہ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں این سی امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس کا این سی کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ پی ڈی پی کے اسی طرح کے وعدے کے چند گھنٹے بعد آیا ہے۔جبکہ این سی کی تین سیٹوں پر کامیابی کی توقع ہے، لیکن تازہ ترین پیش رفت نے چوتھی سیٹ کے لیے لڑائی کو ایک قریبی مقابلے میں بدل دیا ہے۔اس سے قبل نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا یقین دلایا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا، کانگریس ہمارے ساتھ ہے اور وہ راجیہ سبھا کے انتخابات میں ہماری حمایت کر رہی ہے۔