سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے جواں سال رکن عبدالمجید ژالو آف رنگر سٹاپ خانیار کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کی اور اُن کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد مرحوم کے گھر گیا اور وہاں تعزیت کی ۔اُن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون اور ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد بھی تھے۔