سرینگر // نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جانکاری دی۔پارٹی جنرل سیکریٹری علی محمد ساغر کی سربراہی میں وفد نے شانتا منو سے ملاقات کی اور انہیں بڑے پیمانے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بعض واقعات کی نشاندہی کی۔وفد نے شانتا منو سے کہا کہ حکومت سرکاری مشینری استعمال کرتی ہے اور الیکشن کمیشن جمہوری عمل کی ساکھ بچانے کے لئے فوری مداخلت کرے۔