ڈوڈہ//این سی سی گروپ جموں کے گروپ کمانڈر برگیڈئیر سنجے کادیان نے جی ڈی سی ڈوڈہ کا دورہ کرکے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پرنسپل نے کمانڈر کا خیر مقدم کرتے ہوئے مہمان کو گلدستہ پیش کیا۔اپنے خطبہ میں انہوںنے ڈاکٹر رفیقی کی انتظامی سکل کی کافی سراہنا کی۔انہوں نے طلاب کو این سی سی میں جوائن کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسے اپنا کئیر ئیر بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے کالج کے پرنسپل، این سی سی آفیسر پروفیسر بابو رام اور این سی سی کیڈٹوں کو سال رواں کے دوران مختلف کاروائیوں میں شرکت کرنے پر مبارک باد دی۔بریگیڈئیر کادیان نے این سی سی متعلق تمام مدعوں کو فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی کی۔این سی سی افسر پروفیسر بابو رام نے بریگیڈئر کو کالج کے این سی سی کیڈٹوں میں اتحاد، نظم و ضبط ااور سماجی احسا س پید ا کرنے کے جذبہ کے لئے اُٹھائے گئے اقسام کی جانکاری دی۔ گروپ کمانڈر کے ہمراہ ٓفیسر کمانڈنگ 2 جے اینڈ کے این سی سی کمپنی لیفیٹنٹ کرنل رویندر سنگھ بھی تھے۔انہوںنے کہا کہ جی ڈی سی ڈوڈہ کا این سی سی یونٹ عام لوگوں کی رسائی میں ہمیشہ نمبر 1 رہا ہے۔سینئر انڈر افسر کشور سنگھ اور جے یو او وجے سنگھ بھی گروپ کمانڈر کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اعجاز احمد ،پروفیسر فلک، ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر انیتا، ڈاکٹر تاسر، پروفیسر زین ، اور ڈاکٹر اختر بھی موجود تھے۔