جموں//جے اینڈکے بٹالین گرلز2 کی جانب سے جموں میں نیشنل کیڈٹس کارپس (این سی سی ) ٹریننگ کیمپ کااہتمام کیاگیاجوکہ 22 مئی سے شروع ہواتھا۔ اس دوران کیمپ میں کیڈٹوں کو ملٹری لیڈرشپ مثلاً جسمانی ورزش، اوبسٹیکل کورس، فائرنگ ، ہتھیاروں کی تربیت، میپ ریڈنگ اورلیڈرشپ صلاحیتوں سے متعلق لیکچرس دیئے جائیں گے۔ اس دوران کیمپ میں نہ صرف جموں بلکہ لیہہ سرینگر، بھدرواہ کے 600 کیڈٹوں نے حصہ لیا۔اس دوران افسران نے کیڈٹوں اورتربیتی عملہ سے بھی بات چیت کی اورانتظامی امورات کی جانکاری حاصل کی۔