نئی دلی//نیشنل ایگریکلچرل کواپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار چڑا نے نئی دلی میں وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ سے ملاقات کی اور زرعی پیدوار کی مارکیٹنگ سے متعلق کئی معاملات پر غور و خوض کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے ایف ای ڈی ایگرو انڈسٹری کے مصنوعات جیسے شہد ، خوبانی، اخروٹ ، راجماش وغیرہ کی بہترمارکیٹنگ میں معاون ثابت ہوگا۔ ساتھ میں یہ فیڈریشن ایگر مصنوعات کی نئی پیکیجنگ تکنیک کو بھی متعارف کرے گا۔میٹنگ کے دوران یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ فیڈریشن سرینگر میں اپنا ایک سب آفس قائم کرے گا۔ہانجورہ نے منیجنگ ڈائریکٹر کو فیڈریشن کے نئی دلی میں قائم فیسلٹی سینٹرکا دورہ کرنے کی ہدایت دی اور پیکیجنگ ، زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ جیسے معاملات کا ایک منصوبہ ترتیب دیں۔