جموں//ڈائریکٹوریٹ آف لائبرریز اینڈ ریسرچ نے آئی پی سی ایم، کیریئر کونسلنگ سیل، یونیورسٹی آف کشمیر، منٹرل دہلی اور پلانسیس ممبئی کے اشتراک سے جموں وکشمیر کے طُلاب کے لئے کیریئر پلاننگ اینڈ کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹریر لائبرریز اینڈ ریسرچ مختار العزیز کے مطابق محکمہ نے دہلی اور ممبئی کے آئی آئی ٹی کے باصلاحیت افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے طُلاب کے کمپٹیٹو امتحانات میں اُن کی رہبری کریں۔ انہوں نے کہا کہ 11 ویں اور12 ویں جماعت کے طُلاب جوNEET اورJEE امتحانات میں حصہ لینے والے ہیں، کی کونسلنگ7 دسمبر 2017 ء کنوکیشن ہال یونیورسٹی آف کشمیر میں منعقد ہوگی۔ کونسلنگ کے دو سیشن ہوں گے۔ پہلا سیشن صُبح10 بجکر30 منٹ سے ایک بجے تک منعقد ہوگا جس میں طُلاب اور والدین دونوں شامل ہوں گے جبکہ دوسرا سیشن2 بجے سے4 بجے تک منعقد ہوگا جس میں12 ویں جماعت کے طُلاب خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔ ناظم لائبریری نے طُلاب اور والدین سے کہا ہے کہ وہ کونسلنگ سیشنوں میں حصہ لینے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز سرینگر میں ٹیلی فون نمبر0194-2482452 اور0194-481571 پر صُبح10 بجکر30 منٹ سے4 بجکر30 منٹ تک اپنا نام رجسٹر کروائیں۔جموں کے طلاب کی کونسلنگ6 دسمبر2017 ء کو ٹیچرس بھون گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوگی اور طلاب ڈپٹی ڈائریکٹر لائبرریز جموں میں فون نمبر0191-2547269 اور0191-2566735 پر اپنا نام رجسٹر کروائیں ۔