سرینگر//معروف کوچنگ سنٹر پرے پورہ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران این ای ای ٹی اور جی ای ای امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے100طلاب کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقعہ پر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن اورکوچنگ سنٹرس ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس ایم کالج آف ایجوکیشن کے چیرمین نے تقریب میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس کے علاوہ تقریب میں سول حکام ،سرکردہ شخصیات اور KIEکے طلاب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے مستقبل میں ڈاکٹر اور انجینئر بننے والے طلاب کا استقبال کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امسالKIEکے 130طلاب NEET اورJEE میں منتخب ہوئے۔KIE کے چیرمین کار خورشید عالم نے منتخب طلاب کو مبارکباد دی اور انہیں تمغوں اور اسناد سے نوازا۔