Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! این ایچ ایم ملازمین کے تئیں حکومت کی بے رخی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر ملازمین پچھلے کئی دنوںسے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیںجس کے نتیجہ میں دیہی علاقوں کا طبی نظام مفلوج  ہوکررہ گیاہے اور نہ صرف پرائمری ہیلتھ سنٹروں بلکہ بیشتر سب ضلع ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو مشکلات کاسامناہے اور انہیں علاج معالجہ کی مناسب سہولیات نہیں مل رہی ہیں  ۔ اگرچہ کچھ علاقوں میں محکمہ صحت کے مقامی افسران کی طرف سے مستقل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں واپس ڈیوٹی پر تعینات رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کچھ ہسپتالوں میں ڈاکٹر  دن رات  خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مریضوں کی ایک بڑی تعداد کی  وقت پر نہ ہی تشخیص ہوپارہی ہے اور نہ ہی ان کا علاج ہوتاہے ۔واضح رہے کہ کچھ برس قبل مرکزی سرکار کی معاونت سے ریاست کے دیہی علاقوں میں طبی نظام کو مستحکم بنانے کے مقصد سے نیشنل رورل ہیلتھ مشن سکیم کا آغاز کیاگیااوراس سکیم کے تحت بڑی تعداد میں طبی و نیم طبی عملہ کو تعینات کیاگیاجنہوںنے اپنے فرائض انجام دے کر نہ صرف طبی نظام میں بہتری لائی بلکہ کئی ناکارہ پڑے طبی مراکز بھی  فعال ہوئے اور لوگوں کو مقامی سطح پر ہی طبی خدمات  کے حصول کے بہ سبب طویل مسافتیں طے کرکے تحصیل اور ضلع صدر مقامات کے پھیرے لگانے میں راحت ملی تھی۔  دیہی علاقوں میں ان ملازمین نے اہم خدمات انجام دی ہیں اور ان کی خدمات پر  فی الوقت نہ صرف گائوں دیہات بلکہ بیشتر تحصیل صدر مقامات بھی انحصار رکھتے ہیں ۔اس سکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین ماضی میں بھی کئی مرتبہ اپنے مطالبات اور خاص طور پر جاب پالیسی مرتب کرنے  کا مطالبہ لیکر  احتجاجی دھرنے دے چکے ہیں اور کام چھوڑ ہڑتالیں کرچکے ہیں لیکن ہر بار حکام کی طرف سے انہیں جھوٹی یقین دہانیاں دی گئیں اور ان پر عمل درآمد نہیں کیاگیا جس کے نتیجہ میں ان ملازمین کا حکومت کے تئیں اعتماد ختم ہوگیا اور اب وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے زبردست فکر مند ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ملازمین میںسے بیشتر کی عمر ملازمت حاصل کرنے کی حدپار کرچکی ہے اور وہ اب کوئی دوسرا کام کرنے کے اہل بھی نہیں رہ گئے اس لئے ان کی تمام تر امیدیں اسی محکمہ سے وابستہ ہیں ۔حکومت کی طرف سے این ایچ ایم ملازمین سے کام تو برابر لیاجارہاہے لیکن انہیں تنخواہیں بھی بہت کم  قلیل دی جاتی ہیں اور ان کیلئے کوئی  جاب پالیسی بھی  موجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے تئیں متفکر ہیں اور انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ سکیم بند ہونے کے بعد ان کی زندگی کیسے بسر ہوگی ۔بدقسمتی کی بات ہے کہ اب تک حکومت نے اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے تئیں کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی جائز مانگوںکو پورا کیاجائے اور جس طرح سے سرکار نے انسانی بنیادوں پر ساٹھ ہزار عارضی ملازمین کا مستقبل محفوظ بنایاہے ،اسی طرح سے ان ملازمین کے مستقبل کو بھی تباہ ہونے سے بچایاجائے ۔حکومت کوفوری طور پر  ہڑتالی ملازمین سے بات چیت کرکے ہڑتال ختم کروانی چاہئے تاکہ دیہی علاقوں کے مفلوج طبی نظام کو پٹری پر واپس لایاجاسکے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?