بارہمولہ //محکمہ صحت کے وزےر بالی بھگت نے این آر ایچ ایم ہڑتالی ملازمےن سے اپےل کی ہے کہ وہ ہڑتال ختم کرےں ۔وزےر نے ضلع اسپتال بارہمولہ کے دورے کے بعد نمائندں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اےن اےچ اےم ملازمےن کی مستقلی کی فائل محکمہ فائنانس کو روانہ کر دی گئی ہے اور اُمےد ہے کہ ان ملازمےن کی مستقلی کےلئے سرکار جلد ہی اےک جامع پالیسی مرتب کرے گی اسلئے ہڑتالی ملازمےن کواپنی ڈےوٹےوں پر واپس لوٹنا چاہئے تاکہ مریضوں کو مزےد مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بالی بھگت نے کہا کہ اِن اےن اےچ اےم ملازمین کی مستقلی کےلئے 227 کروڑروپے درکار ہےں جس کے لئے محکمہ فائنانس اقدامات کررہی ہے ۔اس سے قبل بالی بھگت نے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ضلع ہسپتال بارہمولہ کا دورہ کرکے ہسپتال میں سہولیات اور اس کے کام کاج کا تفصیل سے جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بھی بات کی ۔انہوں نے متعلقین پر زوردیا کہ وہ مریضوں کو ہرطرح طبی سہولیات بہم رکھیں۔انہوںنے کہا کہ سرما کے مہینوں کے دوران مریضوں کو مختلف ادویات بھی دستیاب رکھی جانی چاہئیں۔انہوںنے تھیٹر بلاک پر ہو رہے کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقین پر زور دیا ہے کہ وہ اضافی افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا کر ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دیں۔بعد میں وزیر نے اسی طرح کے ایک دورے کے دوران ضلع ہسپتال کپواڑہ کے کام کا ج کا جائزہ لیا۔