سرینگر //ایجیک کا ایک ہنگامی اجلاس صدر عبد القیوم وانی کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال پر غور وخوض کیا گیا ۔ ایجیک ترجمان خورشید احمد بٹ کے مطابق میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بال پر کافی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو ارباب اقتدار کو سنجیدگی سے لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین پچھلے ایک ماہ سے سڑکوں پر ہے اور ان پر پولیس نے لاٹھیاں بھی برسائی ہیں مگر اسکے بائوجود بھی انہوں نے ریاستی سرکار کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر صحت بھالی بھگت اور پرنسپل سیکریٹری ہیلتھ سے اپیل کی ہے کہ ذاتی مداخلت کرکے این ایچ ایم ملازمین کی مانگوں کو پوراکرکے مشکلات سے دوچار ملازمین کو راحت عطا کریں۔ اس موقعے پر میٹنگ میں فیاض احمد شبنم، خورشید احمد بٹ ، حاجی بشیر کے علاوہ ایجیک کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔