جموں//گرام پنچایت بھلوال نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں تعینات این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر سنیتا دیوی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کو مومینٹو دے کر عزت افزائی کی گئی۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اس سلسلہ میں راج روپ سنگھ سابق سرپنچ لوئر مٹھی کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں پروفیسر سنیتا دیوی کی قیادت میں رضاکاروں کو پنچایت ہذا میں سوچھتا مہم چلانے کے لئے اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر نیہا شرما بی ڈی او بھلوال مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ پروفیسر سنیتا نے اس عزت افزائی کے لئے منتظمین کا شکر یہ ادا کیا۔