Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

این آئی اے کے ہاتھوں حریت لیڈران کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کال کا ملا جلا رد عمل،کہیں سناٹا ،کہیں چہل پہل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی کال پر وادی کے جنوب و شمال میں ہڑتال رہی،تاہم کچھ علاقوں میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر چلتا رہا۔ضلع انتظامیہ سرینگر کے احکامات پر پائین شہر کے 5 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں عائد رہی ںجبکہ با نہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات احتیاطی طور پر معطل رکھی گئیں۔اس دران سرینگر کے حبہ کدل کے علاوہ کولگام کے کیموہ اور چولگام کے علاوہ کپوارہ کے کرالہ پورہ میںہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر سنگبازی کی گئی۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے7مزاحمتی لیڈروں کی گرفتاری کے سلسلے میں دی گئی ہڑتال سے منگل کو معمولات زندگی متاثر رہے۔ہڑتال سے سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں دکانیں،کاروباری ادارے،تجارتی مرکز،اسکول اور تعلیمی اداروں کے علاوہ مالیاتی ادارے بھی بند رہیں،جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری اثر انداز ہوئی۔ سیول لائنز کے تمام تجارتی مراکز بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، بٹہ مالو، مولانا آزاد روڑ اور ڈلگیٹ میں بیشتر دکانیں بند رہیں،تاہم کئی سڑکوں پر جزوی طور پر ٹرانسپورٹ سروس چلتی رہی اور نجی گاڑیوں کی آمدرفت بھی جاری رہی۔ قمرواری ، رام باغ، ڈلگیٹ، سونہ وار، جواہر نگر،راجباغ،بمنہ اور دیگر مقامات پر دکانیں کھلی رہیں ۔سیول لائنز میں منگل کو ہڑتال کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات رہی۔ شہر خاص میںانتظامیہ نے5تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پہلی ہی بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔ انتظامیہ نے حساس پولیس تھانوں رعناواری،خانیار،نوہٹہ،مہاراج گنج اور صفاکدل کے حدود کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت ترین قدغنیں عائد رکھیں،جس کی وجہ سے ان علاقوں کی بیشتر آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی۔ پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے پائین شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورس اہلکاروں کی تعینات عمل میں لائی گئی تھی۔ نالہ مار روڑ کوایک بار پھر خانیار سے لیکر چھتہ بل تک متعدد مقامات پر خاردار تاروں سے بند رکھا گیا۔ اس سڑک کے کچھ مقامات پر لوگوں کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں کھڑی کی گئی تھیں۔صفا کدل، نواب بازار، نوا کدل، رانگر اسٹاف، خانیار، راجوری کدل اور سکہ ڈافر میں بھی متعدد سڑکوں کو خاردار تار سے بند رکھا گیا تھا۔تاریخی جامع مسجد کے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی۔شہر خاص کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال دیکھنے کو ملی جبکہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ دکانیں اور کاروباری اداوں کے علاوہ بیشتر تعلیمی ادارے بھی مقفل تھے۔ان علاقوں میں بھی اضافی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔شہر کے حبہ کدل علاقے میں نوجوانوں نے فورسز اور پولیس کو سنگبازی کا نشانہ بناتے ہوئے پتھرائو کیا جبکہ فورسز نے جوابی سنگبازی کی۔کچھ وقفہ کیلئے حبہ کدل میں یہ صورتحال جاری رہی۔وسطی کشمیر کے دو اضلاع بڈگام اور گاندربل سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جنوبی کشمیر میں بھی ہڑتال کال کے پیش نظر بیشتر دکانیں اور کاروباری ادارے بند تھے۔ نامہ نگار ملک عبدالاسلام کے مطابق اسلام آباد(اننت ناگ) میں کاروباری ادارے بند تھے،جبکہ تجارتی مراکز بھی مقفل تھے۔سڑکوں پر مسافر بردار ترانسپورٹ بند تھا تاہم کئی روٹوں پر جزوی طور پر نجی اور مسافر بردار چھوٹی گاڑیوں کی آمدرفت جاری تھی۔کولگام میں بھی ہڑتال کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔نامہ نگار خالد جاوید کے مطابق بیشتر دکانیں بند تھی اور بازاروں میں بھی گہما گہمی نظر نہیں آتی تھی،تاہم کچھ علاقوں میںدکانیں کھلی تھی اور جزوی طور پر ٹرانسپورٹ سروس بھی جاری تھی۔نمائندے کے مطابق ضلع کے کیموہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب منگل صبح9 بجے کے قریب نوجوانوں نے ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنگبازی کی،تاہم بعد میں فورسز اور پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے سنگباز نوجوانوں کا تعاقب کرکے انہیں منتشر کیا۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگار نے بتایا کہ چولگام میں بھی ایسی ہی صورتحال پیش آئی،جس کے دران ان گاڑیوں کو پتھرائو کا نشانہ بنایا گیا،جو سڑکوں پر ہڑتال کے باوجود چل رہی تھی۔پلوامہ میں بھی ہڑتال سے عام زندگی معطل ہوکر رہ گئی۔نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق بیشتر علاقوں میں دکانیں،بازار اور تعلیمی ادارے بند تھے،تاہم کچھ علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں اور تجارتی مرکز کھل گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرانسپورٹ بھی کچھ علاقوں می جزوی طور پر چل رہا تھا۔ شوپیاں میں بھی مکمل ہڑتال رہی ،جس کی وجہ سے زندگی کی رفتار تھم گئی۔اس دوران کاروباری ادارے،تجارتی کمپلکس اور دیر تجارتی مراکز بند تھے۔ شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ میں بھی مکمل ہڑتال دیکھنے کو ملی۔کپوارہ سے نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق ضلع کے ہندوارہ،لنگیٹ،کرالہ پورہ،ترہگام اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال دیکھنے کو ملی،جس کے دوران کاروباری ادارے بند تھے جبکہ بیشتر سڑکوں پر ٹریفک کی آمدرفت بند تھی۔نامہ نگار کے مطابق کرالہ پورہ میں اس وقت سنگبازی دیکھنے کو ملی جب کچھ گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی نظر آئیں،اور نوجوانوں نے ان پر سنگبازی کی۔عینی شاہدین کے مطابق کرالہ پورہ میں ہی ان دکانوں پر بھی پتھرائو کیا گیا،جو ہڑتال میں کھل گئے تھے،تاہم بعد میں فورسز اہلکار موقعہ پر پہنچے اور نوجوانوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں منتشر کیا۔ بانڈی پورہ میں بھی ململ ہڑتال سے زندگی کی رفتار تھم گئی۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق ضلع کے حاجن،صفاپورہ،بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند تھے۔اس دران اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا،تاہم مجموعی طور پر صورتحال قابو میں رہیں۔بارہمولہ کے علاوہ،سوپور اور پٹن میں بھی ہڑتال سے عام زندگی متاثر ہوئی۔اس دوران ضلع میں کئی سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی آمدرفت بھی دیکھنے کو ملی۔ ہڑتال کے پیش نظر وادی میں منگل کو ریل خدمات کلی طور پر معطل رہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر میں 25 سے 27 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
تازہ ترین
پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں: جاوید احمد ڈار
تازہ ترین
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی
برصغیر
ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگرمیں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایمرجنسی میں کام کرنے سے انکار، مریضوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

پیر پنچال میں طوفانی بارشوں سے تباہی||مٹی کا تودا خیمے پر گرا، 2لقمہ اجل ایک نو عمر لڑکے کو بچا لیا گیا،قومی شاہراہ بحال،کشتواڑسنتھن سڑک کھول دی گئی

July 23, 2025
صفحہ اول

شاہراہ 4گھنٹوں تک بند

July 23, 2025
صفحہ اول

نائب صدرکاانتخاب الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?