این آئی اے کی پوچھ تاچھ آگے بڑھ گئی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی//قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیر میں شد ت پسندوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث لوگوں کی مالی معاونت کی تحقیقات کے سلسلے میںدو کشمیر ی علیحدگی پسند لیڈران کو دلی میں اپنے ہیڈکوارٹر طلب کیا ہے۔ فاروق احمد ڈار عرف بٹہ کراٹے اور تحریک حریت کے جاوید احمد بابا عمر غازی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اور جائیداد کے دستاویزات  پیش کرے۔ اس سے قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چار دنوں تک لگاتار اس مہینے علیحدگی پسند لیڈران سے پوچھ تاج کی تھی۔تحقیقاتی ایجنسی نے ابتک وادی میں 13 افرادکی جائیداد کو نقصان پہنچانے اور سکولوں کو نذرآتش کرنے کے بار ے میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ سرینگر میں اپنے قیام کے دوران این آئی اے ٹیم ،جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کررہے تھے ،  نے جموں و کشمیر  میںسکول جلانے کے سلسلے میں ثبوت جمع کئے ہیں۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ ایک نیوز چینل کی جانب سے سٹنگ آپریشن کے بعد این آئی اے کی ٹیم نعیم احمدخان، فاروق احمدڈاراور جاویداحمدسے پوچھ تاچھ کیلئے یہاںآئی تھی اور ٹیم نے کئی روزتک تینوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *