سرینگر،//ممبر اسمبلی لنگیٹ اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے نئی دلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اپنی جائیداد اور بنک کھاتوں سے متعلق تمام تفاصیل جمع کی ہیں ۔ انجینئر رشید نے بتایا کہ انہوں نے جائیداد اور بنک کھاتوں سے متعلق دستاویزات این آئی اے کے سامنے پیش کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے لیکن میں جموں وکشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک کسی کلین چٹ کا کوئی دعویٰ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ وہ سنیچر کو واپس وادی لوٹیں گے ۔واضح رہے کہ انجینئر رشید سے کل تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ تاچھ کی ۔