سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ٹی آر ایف کے تین مفرور عسکریت پسندوں کے خلاف 10لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
این آئی اے کے ترجمان نے ملزم کی شناخت سجاد گل عرف شیخ سجاد ولد غلام احمد ساکنہ انصاری لین، ایچ ایم ٹی کالونی، بمنہ، سری نگر، سلیم رحمانی عرف ابو سعد ساکنہ نواب شاہ، سندھ پاکستان، باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکن ریڈوانی پائین، ضلع کولگام اور سیف اللہ ساجد جٹ جو گاؤں شانگامنگا، ضلع قصور، پنجاب، پاکستان کے طور پر کی ہے۔
این آئی اے نے کہا کہ چاروں کا تعلق ٹی اآر ایف سے ہے، جو لشکر طیبہ کی ایک فرنٹل تنظیم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چاروں آر سی 32/2021/این آئی اے ڈی ایل اآئی کیس میں مطلوب ہے۔؎