نئی دلی // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے سید علی گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی سمت دیگر28افراد کے نام نوٹس جاری کئے ہے۔ نعیم گیلانی کو31جولائی بروز سوموار دلی میں این آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی ہفتے تحقیقاتی ایجنسی نے گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔انکے علاوہ گیلانی کے ترجمان ایاز اکبر، انکے سیکریٹری پیر سیف اللہ اور ایک اہم لیڈر معراج الدین کلوال کوبھی حراست میں لیا گیا۔میر واعظ عمر فاروق کے ترجمان شاہد الاسلام،لبریشن فرنٹ(آر) چیئر مین بٹہ کراٹے اور نیشنل فرنٹ چیر میں نعیم احمد خان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔یہ سات لیڈر اس وقت دس دن کی ریمانڈ پر این آئی اے کی حراست میں ہیں۔اب تحقیقاتی ایجنسی نے گیلانی کے بڑے بیٹے نعیم گیلانی کو بھی پوچھ تاچھ کے لئے دلی طلب کرلیا ہے۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل28افراد کے نام نوٹسز جاری کی گئیں ہیں۔یاد رہے این آئی اے نے حوالہ کیس میں 30مئی کو کیس درج کیا تھا جس کے بعد ڈیڑھ ماہ تک کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جس کے بعد7لیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔