نئی دہلی // ایم ایل اے لنگیٹ رشید انجینئر این آئی اے کے سامنے کل پیش ہوئے۔ دلی میں NIAہیڈکوارٹر کی جانب جاتے ہوئے انکے ہاتھ میں کچھ کاغذات اور ایک فائل تھی۔ اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی چیز چھپانے کیلئے نہیں ہے۔NIAنے انجینئر کے نام چند روز قبل سمن جاری کیا تھا جس میں انہیں3اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی۔