سرینگر //این آئی اے تحقیقاتی عمل میں جمعہ کی شام ایک اہم پیش رفت کے بطور سینئر قانون دان اور بار ایسوسی ایشن صدر میاں عبدالقیوم کو تفتیشی ایجنسی نے کلین چٹ دے کر انہیں پوچھ تاچھ کے عمل سے فارغ کردیا ہے ۔جمعہ کی شام کو اپنے ودسرے مختصر پریس بیان میں بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاکہ طویل پوچھ تاچھ کے بعد بالآکر این آئی اے نے بار صدر میاں عبدالقیوم کے خلاف سبھی الزامات واپس لئے اور انہیں کلین چٹ دی۔ بار ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا کہ دوسرے دن 6گھنٹے تک ان کی پوچھ تاچھ کی گئی جس کے بعد انہیں کلین چٹ دی گئی ۔اس سے قبل بار نے میاں عبدالقیوم کو تنگ طلب کرنے کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ تب تک کام پر واپس نہیں جائیں گے جب تک نہ بار صدر کو تنگ و طلب کرنا بند نہیں کیا جائے گاتاہم آج اس حوالے سے بار قیادت میڈیا کے سامنے تمام تفصیلات رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔آج بار صدر اپنی7رکنی ٹیم کے ساتھ واپس سرینگر وارد ہورہے ہیں جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔