سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈ کوارٹر واقع نئی دلی پر حریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کی پوچھ تاچھ منگل کو دوسرے روز بھی جاری ہے۔
میرواعظ سے مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق میرواعظ آج مسلسل دوسرے روز صبح این آئی اے کے دفتر پہنچ گئے جہاں اُن سے پوچھ تاچھ ہورہی ہے۔
این آئی اے نے حریت کانفرنس (گ)کے چیئر مین سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ پیش ہوگئے یا نہیں۔
این آئی اے نے26فروری کو میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر پر چھاپہ مار کر وہاں باریک بینی سے تلاشی لی تھی۔
ایجنسی نے گذشتہ برس میرواعظ کے دو قریبی رشتہ داروں، مولوی منظور اور مولی شفاعت سے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی تھی۔