این آئی اے کا وحید پرہ کیخلاف چارج شیٹ، حزب کو رقومات فراہم کرنے کا الزام

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے پیر کو پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کیخلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ جنگجو تنظیم حزب المجاہدین کو رقومات فراہم کرتے تھے۔
این آئی اے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ چارج شیٹ کیس نمبرRC-01/2020کے تحت پرہ کے ساتھ ساتھ شاہین احمد لون اور تفضل حسین پارمو کیخلاف بھی ہے۔
اس کیس کا تعلق سابق پولیس آفیسر دیوندر سنگھ کیس کے ساتھ ہے جس کو مئی2020میں دو جنگجوﺅںکو وادی سے باہر لیجاتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا۔وہ ایک آئی 20گاڑی میں محو سفر تھے جب اُنہیں جنوبی کشمیر میں میر بازار کے قریب دھر لیا گیا۔تب سے اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔
این آئی اے بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شاہین احمد لون اور تفضل حسین پارمو جنگجو تنظیموں حزب اور لشکر کیلئے ہتھیار اور فنڈس پہنچانے کا کام کرتے تھے۔بیان کے مطابق پرہ بھی مبینہ طوراس سازش کا حصہ تھا اور وہ جموں کشمیر کی سیاست اور علیحدگی پسندوں کے مابین ساٹھ گانٹھ کرانے میں بھی ملوث رہا ہے۔  
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *