سرینگر/نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این اے آئی) نے بدھ کو اُن تین کشمیری طالب علموں کو چندی گڑھ میں ایک خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا جن پر الزام ہے کہ وہ ایک عسکری گروہ سے وابستہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملزموں میں ایک یوسف رفیق بٹ بھی شامل ہے جو جنگجو لیڈر ذاکر موسیٰ کا چچیرا بھائی ہے۔
انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق عدالت نے تینوں ملزموں، زاہد گلزار ساکنہ اونتی پورہ، محمد ادریس شاہ اور بٹ کو پھرجوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات دیدئے۔
عدالت نے کیس کی اگلی پیشی دسمبر21مقرر کی ہے۔
مذکورہ تینوں ملزموں کو جالندھر پولیس نے ایک تعلیمی ادارے سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اُن کا کیس تحقیقات کیلئے این اے آئی کو سونپ دیا گیا۔