سید اعجاز
سرینگر// معروف ایل ای ڈی لائٹس اور سولر مصنوعات بنانے والی کمپنی ’اینڈ سلائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ نے اتوار کو سرینگرمیں سالانہ میٹنگ کا اہتمام کیاجس میں جموںو کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے ڈسٹری بیوٹرس نے شرکت کی ۔اس موقع پر آر ایس ایل کے علاوہ کئی نئے اقسام کی ٹارچ کو یہاں متعارف کیا۔یہ میٹنگ سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر کمپنی نے ریڈنگ سٹیڈی لیمپ (RSL) جو لائٹ کے علاوہ موبائل اور قلم رکھنے کے ساتھ ساتھ باقی کچھ سہولیات کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نئے پروڈکٹس کوبھی متعارف کیا گیا۔ کمپنی کے عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام جدید مصنوعات وارنٹی کے ساتھ معیار پر مبنی ہوں۔ڈائریکٹر اینڈس لائٹ کمپنی پریم کما مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جنہوں نے تمام شریک تمام لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور موجودہ دور میں اینڈس لائٹ مصنوعات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کے علاوہ سٹار ویلی سولرز کے سی ای او محمد یونس ملہ نے بھی ڈسٹری بیوٹروں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا اور ان میں جدید مصنوعات کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔