یو این آئی
جونو// الاسکا کے الیوٹین جزائر کے اینڈریانوف جزیرے میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 1.54 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 51.14 ڈگری شمالی عرض البلد اور 178.12 ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔ادھرشمال مغربی چین کے گانسو صوبے میں پیر کی نصف شب آئے زلزلے میں 113 افراد ہلاک اور 782 زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی افسران نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گانسو میں زلزلے سے 155,393 مکانات کو نقصان پہنچا۔