عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو میں ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت حکومت نے کئی افسران کی ترقی اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے۔22مئی 2025 کو منعقدہ ڈیزگنیٹڈ کمیٹی کی میٹنگ کے مطابق، سنی گپتا جو اینٹی کرپشن بیورو میں ڈی ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو ترقی دے کر اسی محکمے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تعینات کیا گیا ہے۔
اسی دوران، اینٹی کرپشن بیورو میں تعینات تین ڈی ایس پیز شویتامبری شرما ،پردیپ کمار شرما ، چمپا شرما کو ہوم ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا گیا ہے تاکہ انہیں نئی تعیناتیاں دی جا سکیں۔
ان کی جگہ مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے تین نئے ڈی ایس پیز محمد انزر سابق ڈی ایس پی آپریشنز چاڈورہ، محمد امین، کرائم برانچ جموں و کشمیر، ملک زادہ ادریس سابق ڈی ایس پی AC&HG سانبہ کو اینٹی کرپشن بیورو میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، حال ہی میں ترقی پانے والے دو انسپکٹروں کمل سنگرا اورراجیش شرما کو اینٹی کرپشن بیورو میں ڈی ایس پی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔یہ حکم نامہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری سے جاری کیا۔
اینٹی کرپشن بیورو جموں و کشمیر میں بڑی رد و بدل
