عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیگل میٹرولوجی سری نگر کے انفورسمنٹ یونٹ نے کل کھنموہ سرینگر میں صارفین کو کم ایندھن فراہم کرنے پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا۔محکمہ کی ٹیم کے اچانک معائنہ کے کے دورانپمپ پر ایندھن کی ترسیل کی جانچ پڑتال کی گئیاور یہ دیکھا گیا کہ موجودہ دو نوزلز ہر 5 لیٹر کے مقابلے میں تقریباً 200 ملی لیٹر کی کمی کر رہے ہیں جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔صارفین کو غلط ریڈنگ دکھائی گئی جو اصل ڈیلیوری سے میل نہیں کھا رہی تھی۔ یہ کمی نہ صرف اس آؤٹ لیٹ کی وجہ سے غیر منصفانہ تجارتی عمل کا نتیجہ تھی بلکہ اس سے ان صارفین کو بھی بہت زیادہ نقصان ہو رہا تھا جو اس غیر قانونی آؤٹ لیٹ سے اپنی گاڑیوں کا ایندھن بھر رہے تھے۔معائنے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ آؤٹ لیٹ حکومت یا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں سے کسی بھی لائسنس یا دستاویز کے بغیر کام کر رہا تھا اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان درست دستاویزات کی عدم موجودگی میں یہ ایندھن کہاں سے حاصل کر رہا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایندھن اور ایل پی جی کی کم وزن اور کم ڈیلیوری کے اکثر واقعات کو نوٹ کیا ہے اورگذشہ ایک سال میں تقریباً 7 لاکھ روپے کی رقم جرمانہ وصول کی گئی ہے۔ادھر شوپیان کے ترکہ وانگام علاقہ میں صارفین نے شکایت کی ہے کہ پیٹرول پمپ پر لازمی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔