عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے پٹرول، ڈیزل، ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) اور قدرتی گیس پر ٹیکس اور سیس کی شرحوں میں ترمیم کی ہے۔محکمہ خزانہ کی طرف سے بیان کردہ تبدیلیاں، یکم اپریل2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) پر ٹیکس24 فیصد مائنس 3.50 روپے فی لیٹر ہوگا، اس پر 2 روپے فی لیٹر اضافی سیس ہوگا۔ ڈیزل آئل پر 16 فیصد مائنس4.50 روپے فی لیٹر ٹیکس کے ساتھ ایک روپے فی لیٹر سیس بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر 5 فیصد جبکہ قدرتی گیس پر 21 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔یہ حکم جموں و کشمیر موٹر اسپرٹ اینڈ ڈیزل آئل (ٹیکسیشن آف سیلز) ایکٹ سموت 2005 کے سیکشن3 اور 3A کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو اس موضوع پر تمام سابقہ نوٹیفیکیشنوں کو ختم کرتا ہے۔اس دوران سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (CBIC) نے جمعہ کو کہاکہ مرکزی جی ایس ٹی دفاتر 29سے31 مارچ کو کھلے رہیں گے۔سی بی آئی سی کی ہدایت انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفاتر کے بارے میں سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی اسی طرح کی ہدایت کے کچھ دن بعد آئی ہے تاکہ زیر التواء محکمانہ کام کو مکمل کرنے میں آسانی ہو۔جاری مالی سال2024-25،31 مارچ کو ختم ہو رہا ہے۔ملک بھر میں انکم ٹیکس اور سی جی ایس ٹی دفاتر ہفتے کے آخر اور عید الفطر کے باوجود کھلے رہیں گے، جو پیر کو پڑ سکتی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسزنے چیف کمشنروں کو اپنی ہدایات میں کہاکہ CGST کی تمام فیلڈ فارمیشنز 29 مارچ، 30 مارچ اور31 مارچ 2025 کو کھلی رہیں گی، اور انہیں کام کے دنوں کے طور پر سمجھا جائے گا۔31 مارچ2025، موجودہ مالی سال کا آخری دن ہونے کی وجہ سے، اس دن تک تمام سرکاری ادائیگیاں اور مالی سے متعلق تصفیے کو مکمل کرنا ہوگا۔31 مارچ مالی سال2023-24 کے لیے اپ ڈیٹ شدہ ITRs فائل کرنے کی آخری تاریخ بھی ہے۔