ایم سی ایس پٹھانکوٹ کی طالبہ کی شاندار کرکردگی | عدلیہ کے امتحان میں ملک بھر میں 8واں رینک حاصل کیا

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز ڈیسک

پنجاب//مونٹی سوری کیمبرج اسکول پٹھان کوٹ کی سابق طالبہ کنو پریا نے ہریانہ سول سروسز جوڈیشری امتحان میں 8واں رینک حاصل کیا اور انہیںہریانہ میں سول جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ اس غیر معمولی کامیابی سے نہ صرف اس کے خاندان بلکہ پورے سکول انتظامیہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔کنو پریا نے مونٹی سوری کیمبرج سکول، پٹھان کوٹ سے سکولی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔اس کے بعد سمبیاسس انٹرنیشنل یونیورسٹی پونے سے ایل ایل ایم کیا اور بعد اذاں دہلی یونیورسٹی سے عدلیہ میںپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔۔ ان کا تعلیمی سفر اور عدلیہ میں اپنا حصہ ڈالنے کا خواب اب ان کی بطور سول جج تقرری سے پورا ہو گیا ہے۔کنوپریا نے ہریانہ سول سروسز امتحان کے ٹاپ 10میں اپنا نام درج کیاہے جو اس کی محنت اور عزم کا سچا ثبوت ہے۔ MCSبرادری نے اس شاندار کامیابی کا جشن منایا جہاں اس نے اپنی تعلیم کا آغاز کیاتھا۔

Share This Article