جموں//ایم بی اے طلباء کوکارپوریٹ کلچرسے متعلق باخبررکھنے اورنصاب کے مطابق انہیں عملی صنعتی انٹرفیس کی سہولت دستیاب کرانے کیلئے منیجمنٹ سکول ، کٹھوعہ کیمپس میں طلباء کوصنعتی دورہ کیلئے چناب ٹیکس ٹائیل ملز کٹھوعہ جوکہ ستلج ٹیکس ٹائیلز اینڈانڈسٹریز لمٹیڈ کاحصہ ہے کے دورے پربھیجا ۔دورہ کے دوران طلباء کوانڈسٹریل کلچراورمینوفیکچرنگ عمل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ریکٹر کٹھوعہ کیمپس پروفیسرنریش پادھا نے ڈیپاٹمنٹ کی سراہنا کی اورچناب ٹیکس تائیلزملز کی انتظامیہ کاطلباء کودورہ کرنے کی اجازت دینے اور کارپوریٹ کلچروپروڈکشن عمل کے بارے میں ماہرین کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس دوران دورے کی نگرانی ڈی جی ایم انڈسٹریل ریلیشنز رمیش شرمانے کی۔اس موقعہ پر ویلفیئر آفیسر ایچ آر کنیکانے سی ٹی ایم سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی۔ان کے ہمراہ سندیپ ڈپٹی منیجر آئی آراورایم ایس ہمانچی شعبہ آئی آربھی تھے۔دورے کے مجموعی کوآرڈی نیٹرکے طورپرپنکج کھجوریہ موجودتھے۔اس دوران فیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹرجیوتی شرما، وجے کیسر، سربجوت سنگھ، گوربھ شرما اورانجلی گپتابھی دورے میں شامل تھے۔