کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے اپنے خیر سگالی جذبہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈول علاقہ کے ایک سرکاری سکول کے سٹوڈنٹس کا ٹیوشن فیس اور امتحانی فیس ادا کی۔ اس سکول کے اساتذہ نے ان سٹوڈنٹس کو فیس ادا نہ کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ چنانچہ سکول کے بیشتر طلبا غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی فیس ادا نہ کر سکے۔ایم ایل سی فردوس ٹاک کو جب اس معاملے کی جانکاری ملی تو اُنہوں نے اپنے جیب سے ان طلبا کی فیس ادا کی۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایم ایل سی ٹاک نے طلبا کی مدد کی ہو ۔دچھن کے چھچھا علاقہ کے دورہ کے دوران اُنہوں نے مقامی سرکاری سکول کی خستہ حالی پر اپنے جیب سے سکول کی میٹنگ کے لئے رقم دی تھی۔اتنا ہی نہیں اُنہوں نے سکول کے ایک صفائی کرمچاری کی گُذشتہ تین سال سے واجب الادا رقم بھی اپنے جیب سے ادا کی تھی۔علاقہ کے لوگوں نے ایم ایل سی کے اس خیر سگالی جذبہ کی کافی سراہنا کی ہے۔