عشرت حسین بٹ
پونچھ//ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے کھنیتر کے علاقے کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ’سوکھا چونگاں سے چوران‘ سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا افتتاح کیا۔ یہ سڑک علاقائی رابطے کو بہتر بنانے اور عوام کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔دورے کے دوران ایم ایل اے نے مقامی عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ کھنیتر کے لوگ اس سڑک کے بلیک ٹاپنگ کے آغاز سے نہ صرف سفر میں آسانی محسوس کریں گے بلکہ روزمرہ کی آمد و رفت بھی محفوظ اور آسان ہوگی۔چوہدری محمد اکرم نے مقامی عوام کو یقین دلایا کہ مستقبل میں علاقے میں مزید ترقیاتی کام جاری رہیں گے اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ سرکاری منصوبے وقت پر مکمل ہوں۔اس موقع پر مقامی رہنماؤں، سرکاری اہلکاروں اور عوام نے ایم ایل اے کے اس دورے اور ترقیاتی اقدامات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا یہ دورہ نہ صرف کھنیتر بلکہ پورے سرنکوٹ حلقے میں ترقی کے نئے امکانات کے آغاز کا مظہر ہے۔