رام بن //ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے اپنے حلقہ کا طویل دورہ مکمل کرکے پرائمری ہیلتھ سنٹر بھٹنی کو ایک ایمبولنس کا عطیہ دیا اور ملحقہ علاقہ میں سڑک او رپانی کے تالاب کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی اور سماج کے کمزور طبقہ کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے۔انکے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے کئی افسران بھی تھے۔انہون نے بٹھنی سے راجا شنک پال براستہ سوری گنڈکو جوڑنے والی سڑک کا بھی افتتاح کرنے کے علاوہ بٹھنی میں ہی پانی کے ایک تالاب کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے کابی میں ایک مسافر شئیڈ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گندھاری کیلئے پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا ،جس کے لئے انہوں نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے 2لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔انہوں نے برنال اور بروگ کیلئے 25کے وی ٹرانسفارمر کا بھی اعلان کیا اور شمشان گھاٹ بھٹنی کے لئے ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان یا۔انہوں نے مسجد تک جوڑنے والی سڑک کیلئے50ہزار روپے کا بھی ا علان کیا۔اپنے دورے کے دوران ایم ایل اے نے لو گوں کو مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں کی بھی جانکاری دی اور لوگوں کو مودی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لینے پر زور دیا۔