رام بن//ممبر اسمبلی رام بن و چئیر مین ضلع روگی کلیان سمتی نیلم کمار لنگھے نے ضلع ہسپتال کا دورہ کرکے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کو ہسپتال میں صحت و صفائی کی طرف خصوصی دھیان دینے کی ہدایت دی ہے۔ مو صوف آج ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک میٹنگ کی دوران ہسپتال کے عملہ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اُنہوں نے ضلع ہسپتال میں مریضوں اور تیمار داروںکو صفائی کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہونے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ہسپتال کا اچانک دورہ بھی کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے مہیا کئے ہوئے واٹر کولر کو بھی نصب کیا۔اُنہوں نے ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک کو کارگر بنانے کے لئے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے دو لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ورہ کے دوران اُنہوں نے زیر تعمیر اے ایم ٹی سکول کابھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف سیکشنوں اور وارڈوں کا بھی معایئنہ کیا اور مریضوں اور تیمار داروں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔