رام بن//رکن قانون ساز اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے گھر محلہ گوندپورہ میں 63کے وی کے ایک ٹرانفسارمر کا افتتاح کیا ۔اس دوران محکمہ بجلی کے افسران اور علاقہ کے مقامی لوگ ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی مانگ کافی پرانی تھی اور یقینا اس سے کئی گھرانوں کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس علاقے کی التوا میں پڑی ہوئی مانگ تھی اور لوگ بجلی کے بحران کا سامناکررہے تھے۔ایم ایل اے نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدام کررہی ہے اور ان کے تمام مطالبات مر حلہ وارطریقہ سے پورے کئے جائیں گے۔ تقریب کے دوران انہوں نے عوام کو مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔