Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

ایم ایل اے تھنہ درہال مظفر اقبال خان کا تھنہ منڈی کادورہ ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا اعلان

Mir Ajaz
Last updated: June 14, 2025 11:05 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی// تھنہ منڈی حلقے کے رکنِ اسمبلی مظفر اقبال خان نے تھنہ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی سرکاری ہسپتال سمیت متعدد سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلاک میڈیکل آفیسر درہال ڈاکٹر رخسانہ جبین، زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صغیر انجم، ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی یوسف السلام، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر قدیر چاڑک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران ایم ایل اے مظفر اقبال خان نے سب سے پہلے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال تھنہ منڈی کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے طبی عملے کی کمی، بنیادی ادویات کی قلت، طبی آلات کی عدم دستیابی اور دیگر سہولیات کے فقدان کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ ایم ایل اے نے موقع پر موجود محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ تھنہ منڈی ہسپتال کو جلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور عملے کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ بعد ازاں، مظفر اقبال خان نے تھنہ منڈی کے مختلف سرکاری دفاتر، بلدیاتی اداروں اور بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور عملے سے کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران انہوں نے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی، جنہوں نے بجلی، پانی، سڑکوں کی حالت، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل پیش کئے۔ ایم ایل اے نے عوامی شکایات کو بغور سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تھنہ منڈی کی ہمہ جہت ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کا مستقل اور مؤثر حل حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقامی عوام نے ایم ایل اے کے دورے کا خیرمقدم کیا اور ان کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تھنہ منڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مزید رفتار ملے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بشناہ جموں میں سنت کبیر کی یاد میں تقریب منعقد، لیفٹیننٹ گورنر کی شرکت
تازہ ترین
میرواعظ نے اچھن ڈمپنگ سائٹ بحران کو اُجاگر کیا، ’سمارٹ سٹی‘ کا ٹیگ دینے سے پہلے عملی اقدامات کا مطالبہ
تازہ ترین
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی
تازہ ترین
حکومت جموں و کشمیر کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ آگے لے جانے کے لئے کوشاں:ستیش شرما
تازہ ترین

Related

پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ کے ساؤجیاں گگڑیاں علاقوں میں پولیس کی تلاشیاں اور چھاپے

June 15, 2025
پیر پنچال

اگست۔ستمبر تک ریاستی درجہ کی بحالی کا انتظار کرینگے ورنہ گزشتہ 10 برس کی تمام کوتاہیاں بے نقاب ہونگی :سریندر چوہدری

June 14, 2025
پیر پنچال

تھنہ منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد

June 14, 2025
پیر پنچال

مشن یواکے تحت نوجوانوں کو خود روزگاری کے مواقع سے جوڑنے کی پہل ریاسی میں ڈی سی کی قیادت میں ایک روزہ میلے کا اہتمام کیا گیا

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?