سرینگر// شہر کے معروف ریستوران ایمی گوز 92.7بگ ایف ایم کے ذریعے شان کشمیر اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔یہ ریستوران ان40ریستورانوں میں شامل تھے جسے 92.7بگ ایف ایم کے سامعین کے ذریعے نامز د کیا گیا تھا جن میں سے 5کو اعلیٰ مقام پر رکھا گیا ۔ایمی گوز کو 70فیصد عوامی ووٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا ۔اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کررتے ہوئے ایمی گوز کے مالک طارق احمد بٹ ننے کہاکہ عام لوگوں کے ذریعے شان کشمیر چنے جانے پر ایمی گوز برانڈ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مینو میں پیش کی جانے والی اشیاء کی فہرست بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیار اور خدمات میں تسلسل ہمارے برانڈ کا ہال مارک ہے ۔جبکہ پزا ہماری بڑی ترغیب ہے لیکن اٹلی کے مخصوص کھانے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ٹیم کی لگن او ر محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم عوامی پذیرائی پاسکے ۔اس ٹیم میں طفیل رمضان بٹ اور مظفر رمضان بٹ قابل ذکر ہیں اور میرے کنبے کے زبردست تعاون سے ہم یہ اعزاز پاسکے ۔واضح رہے کہ دیگر پانچ اعلیٰ ریستورانوں میں احدوز ،ایمی گوز ،سینتور پائین ان پیک ،شامیانا اور جادع دراگہن ووانتا شامل ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ 92.7بگ ایف ایم اب کیفے ایوارڑ کا بھی انعقاد کرنے جارہی ہے ۔