سرینگر//محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو نے کہاکہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اِس سال دسمبر تک ملک کے سبھی 744 ضلعوں میں اپنی خدمات کو توسیع دینے کیلئے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستفیدین کو خدمات کی بہترین رسائی کیلئے ملک کے سبھی ضلعوں میں پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کے ساتھ مرتکز کیا جائے گا۔ ہریانہ کے سورج کنڈ میں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے چنتن شیور میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بھوپندر یادو نے کہا کہ اِس توسیع کو اضافی فائدے کی بنیاد اور سماجی سکیورٹی کوڈ کے بعد نفاذ پر غور کیا جائے گا۔ یادو نے کہا کہ بھارت میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو کام کے دوران لگنے والی بیماریوں کی ملک کے اندر تحقیق کو فروغ دینے کیلئےOccupational Health کے لئے مہارات کے سینٹر قائم کئے جائیں گے۔