ممبئی//دہلی کیپٹلس کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے آخری اوور میں میدان میں ڈرامائی پیش رفت پر کہا کہ آخری اوور میں جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔ امپائر کا فیصلہ درست ہو یا غلط اسے قبول کرنا چاہیے ۔ کوئی میدان پر دوڑ لگارہا ہے ، یقیناً یہ قابل قبول نہیں ہے ۔ یہ صحیح نہیں ہے . تاہم، واٹسن نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کھیل میں رکاوٹ نے راجستھان کو حکمت عملی تیارکرنے کاخاطرخواہ وقت دے دیا۔ واٹسن نے کہا، “اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھیل کے وسط میں اتنی طویل تاخیر پورے موومنٹ کو شفٹ کرسکتا ہے ۔ اس رکاوٹ نے میک کائے کو تیاری کا مزید موقع دے دیا اور یہ راجستھان کے حق میں ہو گیا۔ یہ رکاوٹ بدقسمتی تھی، لیکن آخرکار آپ کو امپائر کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوتاہے اور یہی ہمیں شروع سے سکھایا بھی گیا ہے ۔