جموں//نیشنل کانفرنس نے نشاندہی شدہ جگہ پر جلدازجلد اے آئی آئی ایم ایس قائم کرنے کازوردار مطالبہ کیاہے۔رپورٹروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی پارٹی لیڈروں نے ضلع سانبہ میں اے آئی آئی ایم ایس (ایمز) معاملے پرنیشنل کانفرنس کے خلاف کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے کی جارہی غلط بیان بازی پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہاکہ بے بنیادافواہیں اُڑانا کانگریس ورکروں کی پرانی عادت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ضلع میں عوام کوبہتر طبی سہولیات کی متمنی ہے۔اس موقعہ پرخطاب کرنے والوں میں سوداگرگپتا، وجے پورسٹی صدرنیشنل کانفرنس ، موہن سنگھ پٹی، بلاک صدر اورسابق سرپنچ موہن لال شرما، بھگوان داس اور سابق کارپوریٹر وجے پور میونسپلٹی گنیش شرما اورپرکاش اتری شامل تھے۔