سید اعجاز
اونتی پورہ//ایمز اونتی پورہ میں تعمیری کام اگلے سال2026میں مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد مرحلہ وار طریقوں پر سہولیات کو چالو کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے پیر کے روز ایمز کو دورہ کر نے کے بعدمیڈیا نمائندوںکوبتایا ایمز کاکام مکمل اب تک نہ ہونے میں ایمز والوں کا قصور نہیں ہے ۔عمر عبد اللہ نے بتایا پہل بات یہ ہے کہ ایمز کو سیاسی بنیاد پر یہ جگہ طے کی گی اور اس وقت یہ نہیں دیکھا گیا ہے کہ واقعی یہ جگہ ہسپتال کے لئے مناسب ہے یا نہیں ۔وزیر اعلیٰ نے بتایا پہلے یہ پروجیکٹ فوج کے سیکورٹی وجوہات کا شکار ہوا ہے ۔اور اس طرح سے ایک سال سے زیادہ کا وقت نئے سرے سے ڈی پی آر بنانے میں لگا۔ اب پروجیکٹ میں تیزی آگئی ہے ا۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسی نے یقین دلایا ہے کہ اگلے سال ستمبر اکتو بر تک کام مکمل ہونے کے بعد دسمبر میں اس کو مکمل طورفعال کریں اوراور مارچ اپریل2027میں او پی ڈی اور اس کے بعد کلاسز شروع ہوں گے۔جبکہ آئی پی ڈی یعنی مریضوں کا یہاں داخل ہونانومبر دسمبر27تک شروع ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمز نے میٹنگ کو اب تک کی پیش رفت کے بارے میں بریف کیا اور بتایا کہ ایم بی بی ایس کورسز جولائی 2026 میں شروع ہوں گے جبکہ او پی ڈی اور متعلقہ خدمات اگلے سال کے شروع میں فعال ہونے کی توقع ہے اور ادارہ اسی سال کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا ۔ انفراسٹرکچر کی ترقی ، مشینری کی خریداری ، افرادی قوت کی تعیناتی اور متعلقہ کاموں کی صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اس باوقار پروجیکٹ کے آغاز کیلئے مقررہ ٹائم لائینز کی سختی سے پابندی ضروری ہے ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ تمام زیر التواء کاموں کو تیز کیا جائے اور مقررہ ڈیڈ لائینز کے اندر ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے عمل آوری ایجنسی سے کہا کہ وہ کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے اضافی افرادی قوت اور مشینری تعینات کرے ۔انہوں نے پروجیکٹ کی فزیکلی اور مالی پیش رفت کا تفصیلی جائیزہ لیا ، جس میں مرکزی ہسپتال کی عمارت ، ترجیحی عمارتی کام ، رسائی سڑک ، پانی کی فراہمی ، حتمی ماسٹر پلان ، ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ تک کے راستوں اور دیگر متعلقہ سہولیات شامل ہیں ۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے جگہ کا معائینہ کیا ، احاطہ کا جائیزہ لیا اور ادارے کے ماسٹر پلان کا مطالعہ کیا ۔