’ایمرجنگ ایشیا کپ‘  | ہندوستانی خواتین اے ٹیم کا اعلان

نئی دلی //آل راونڈر شویتا سہراوت ہانگ کانگ میں 12 جون سے ہونے والے اے سی سی ایمرجنگ خواتین ایشیا کپ میں 14 رکنی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہوں گی۔ انڈیا اے ٹیم 13 جون کو پہلا میچ ہانگ کانگ سے کھیلے گی۔

 

بی سی سی آئی نے ایک اعلامیہ میں کہا، ’آل انڈیا ویمنس سلیکشن کمیٹی‘ نے جمعہ کو آئندہ اے سی سی ایمرجنگ خواتین ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہندوستان گروپ اے میں ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اے اور پاکستان اے کے ساتھ ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات ہیں۔ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

ہندوستانی اے (ایمرجنگ ٹیم): شویتا سہراوت (کپتان)، سومیا تیواری، تریشا گونگاڈی، مسکان ملک، شریانکا پاٹل، کنیکا آہوجا، اوما چھتری، ممتا ماڈی والا، ٹیٹاس سندھو، یش شری ایس، کاشوی گوتم، پارشوی چوپڑا، منت کشیپ، بی انوشا، ہیڈ کوچ: نوشین القادر۔