سرینگر//ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے محکمہ صحت اور ٹی سی آئی میکس کے اشتراک سے Give way to ambulances کے موضوع پر ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ ایمبولنسوں کوسڑکوں پر چلنے میں ترجیح دی جاسکے ۔ایمبولنسوںکو ٹریفک پولیس سٹی سرینگر پولوویو کے دفتر سے وزیرتعمیرات نعیم اختر اندرابی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر سرگن شکلا، منیجنگ ڈائریکٹر ٹی سی آئی ،ڈاکٹرس ایسو سی ایشن ،کشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے رضاکار ، کشمیر گورنمنٹ پالی تکنیک کے طلاب اور سول ڈیفنس ممبران اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام میں شرکأ ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر کے مختلف ہسپتالوں سے گزرے اور ٹریفک پولیس آفس سرینگر میں پروگرام کا اختتام ہوا۔ریلی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منتظمین نے اس حقیقت پر زور دیا کہ سڑکوں پر ایمبولنسوں کو ترجیحی بنیاد پر چلنے دینا چاہئے تاکہ قیمتیں جانیں بچائی جاسکیںاور ہر منٹ کی اہمیت کا احساس پیدا ہو ۔ ایس ایس پی ٹریفک نے طبی محکمہ کے نمائندوں سے تلقین کی کہ وہ ٹیلی فون نمبر ٹی پی سی ۔0194-2455179، ٹی پی سی آر کشمیر 0194-2485396، 2450022نمبرات پر ایمرجنسی کے موقعہ اطلاع بھیجیں ۔ا س کے علاوہ ٹول فری نمبر 18001807091، وٹس ایپ نمبر 9622882222 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ سڑکوں سے ایمبولنسوں کے لئے راہ ہموار کی جاسکے ۔